لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف وزیراعظم تھے،ہیں اور چوتھی بار بنیں گے۔ انہوںنے مینار پاکستان گراﺅنڈ میں جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام مشکلات میں گھری ہوئی ہے، نوازشریف کی آمد عوام کے لئے خوشحالی کا پیغام ہے، نوازشریف وزیراعظم تھے،ہیں اور چوتھی بار بنیں گے۔ایوان وزیراعظم کے دروازے نوازشریف کے لئے 21اکتوبر کو کھل گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی نظر صرف اور صرف نوازشریف پر لگی ہوئی ہے، شہبازشریف نے 16ماہ میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کا آنا پاکستان کے لئے نئے عروج،خوشحالی اور ترقی کی نوید لیکر آرہا ہے، 2017میں مہنگائی ملک کی کم ترین سطح پر تھی۔