گجرات ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ گجرات کے خلاف شادی کا جھانسہ دے کر دوشیزہ سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا
تفصیلات کے مطابق محلہ مسلم آباد کی رہائشی اقرا محبت حسین بٹ کو دوستی قائم کرنے کے بعد شادی کا جھانسہ دے کر اسکے گھر میں گھس کر مار پیٹ کرنے اور اہل خانہ کی عدم موجودگی میں ہوس کا نشانہ بنانے پر تھانہ سول لائن نے ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ گجرات عکاز ضیا متہ سکنہ سوک کلاں کےخلاف زیر دفعہ 376 ت پ کے تحت مقدمہ نمبر 972/24 درج کر لیا
ایس ایچ او تھانہ سول لائن فواد سلیم کے مطابق میرٹ پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ملزم چاہے کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں