اسلام آباد(خبرنگار)مسلم لیگ (ن )کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنی سرزمین دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کیاسابق وزیر اعظم نواز شریف 4سال بعد پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر ان کی قانونی ٹیم نے ان سے ملاقات بھی کی ہے نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد لیگی رہنما عرفان صدیقی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف نے مجھے اپنا پیغام پہنچانے کا کہا ہے، سابق وزیر اعظم نے پاکستان پہنچنے پر سب سے پہلے الحمد اللہ کہا عرفان صدیقی نے بتایا کہ نواز شریف نے کہا ہم اِس مٹی سے تعلق رکھتے ہیں، اس مٹی کے وہ قرض بھی اتاریں گے جو ہم پر واجب نہیں تھے۔