نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سندھ کے ممبر کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا تو ملک میں انارکی پھیلے گی۔
نیپرا نے اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کےلیے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی کےالیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
دورانِ سماعت جماعت اسلامی کے نمائندے نے کےالیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ جس پر ممبر نیپرا سندھ رفیق شیخ نے کہا کہ کےالیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا تو ملک میں انارکی پھیلے گی۔
نیپرا کے سامنے کراچی کے صارفین نے شکایت کی کہ کےالیکٹرک نیٹ میٹرنگ کی حوصلہ شکنی کر رہا ہے۔ اس پر کےالیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کرکے سماعت آئندہ پیر کو مقرر کر دی گئی۔