ایم پی اے موسی الہیٰ کا کہنا تھا این اے 62 میں میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ہر صورت الیکشن لڑیں گے
موسی الہیٰ کا مزید کہنا تھا قائدین اور اعلیٰ قیادت نے مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ ن کے اتحاد کی بنیاد پر الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی تو میری اہلیہ این اے 62 سے بطور امیدوار ہونگی
موسیٰ الہیٰ کا مزید کہنا تھا چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری وجاہت حسین کی قیادت میں میری اہلیہ الیکشن لڑیں گی
حالیہ 8 فروری کو ہونیوالے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے چوہدری الیاس نےواضع ووٹوں کی برتری سے عابد رضا کوٹلہ اور چوہدری موسیٰ الہی کا ہرایا تھا
چوہدری الیاس کی متنازع پوزیشن کے باعث حلقہ این اے 62 میں دوبارہ الیکشن متوقع کئے جارہے ہیں