چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شاید میں پہلا سیاست دان ہوں جو اس پلیٹ فارم پر خطاب کر رہا ہوں۔
آئینِ پاکستان کے 50 سال مکمل ہونے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب کرتے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین کی بالادستی کے لیے کام کیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے ڈکٹیٹر کے خلاف اپنا کردار ادا کیا، اس گولڈن جوبلی پر مایوس تو نہیں لیکن مستقبل بہتر کرنا ہو گا، پرانی سیاست اور نفرتوں کو ختم کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں مختلف سوچ کے حامل افراد کو جگہ دینا ہو گی، ہمیں پارلیمنٹ کے مشترکہ مفادات اور ملک کے لیے آگے بڑھنا ہو گا، عوام اور پاکستان کے لیے اکٹھے کوششیں کرنی ہوں گی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ ہمیں غیرجمہوری قوتوں کو دکھانا تھا جمہوری حکومت کیسے قائم کرتے ہیں، ہمیں تو پارلیمان اور عوام کا اعتماد بحال کرنا تھا، راتوں راست سارے ادارے نیوٹرل ہو رہے تھے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں مایوس نہیں ہوں کافی کچھ سیکھ گیا ہوں، میں یہ تو نہیں کہے سکتا کہ جمہوریت مضبوط ہوئی ہے، اتنا وعدہ کرتا ہوں کہ آنے والی نسل کا کل ہمارے آج سے بہتر ہو گا۔
سپریم کورٹ آمد کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ الیکشن نہیں ہو رہے، پارلیمانی جمہوریت پر اب سوال اٹھ رہے ہیں؟
بلاول بھٹو زرداری نے سب تک نیوز کے سوال پر کہا کہ الیکشن ہو رہے ہیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو یقین ہے الیکشن ہو جائیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے جواب دیا کہ ان شاء اللّٰہ انتخابات ہو جائیں گے۔