انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے حلیم عادل شیخ کے خلاف فیروز آباد تھانے کے مقدمے میں فردِ جرم کی کارروائی 3 نومبر تک ملتوی کر دی۔
حلیم عادل شیخ کے خلاف فیروز آباد تھانے کے مقدمے پر انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔
جیل حکام نے حلیم عادل شیخ کو عدالت کے سامنے پیش کر دیا۔
عدالت نے سرکاری وکیل کی استدعا پر مقدمے میں فردِ جرم کی کارروائی 3 نومبر تک مؤخر کر دی۔
دوسری جانب وکیل حلیم عادل شیخ نے عدالت میں اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ مقدمے کی کارروائی بلا تاخیر آگے بڑھنی چاہیے۔
حلیم عادل شیخ پر مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے، بیشتر ملزمان ضمانت پر رہا ہے، جلد مقدمہ نمٹایا جائے۔