بالی ووڈ اداکار سنی دیول مداحوں کو دہائیوں سے اپنی پرفارمنس سے انٹرٹین کرتے آرہے ہیں، تاہم اپنی فلم غدر 2 کو اپنے کیریئر کی کامیابی قرار دیا۔
فلم نے مجموعی طور پر 600 کروڑ کے لگ بھگ کا بزنس کرلیا ہے۔
اپنے انٹرویو کے دوران انی سیول کا کہنا تھا کہ جب غدر فلم ریلیز ہوئی تھی اس وقت وہ پہلے ہی شہرت کی بلندیوں پر تھے، تاہم انڈسٹری سے دور ہونے کی وجہ سے کافی فرق آیا۔
انکا کہنا تھا کہ غدر 2 سے واپسی کے ساتھ مجھے کیریئر میں دوبارہ کامیابی حاصل ہوئی اور میں نے جس سنیما میں کام کیا، مجھے یقین ہے کہ یہ سب اسی وجہ سے ہے۔
سنی دیول نے کہا کہ میں لوگوں کے دلوں سے اسی سنیما کی وجہ سے جڑا ہوا ہوں، میرے چاہنے والے مجھے اسی طرح کی فلموں میں دیکھنا چاہتے تھے۔