ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جے شنکر کے حوالے سے میڈیا میں ان کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ جے شنکر سے متعلق بیان سیاق و سباق سے ہٹاکر پیش کیا گیا، آدھا بیان پیش کرنا صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ میں نے کہا تھا کہ جے شنکر بھی پی ٹی آئی کا پُرامن احتجاج دیکھ لیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات سب تک نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ہم جے شنکر کو دعوت دیں گے کہ وہ بھی ہمارے احتجاج میں شرکت کریں اور ہمارے کارکنوں سے خطاب کریں اور دیکھیں پاکستان کی جمہوریت کتنی مضبوط ہے جہاں ہر کسی کو احتجاج کا حق حاصل ہے۔
بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ڈی چوک پہنچیں گے، محسن نقوی کو چائے پلائیں گے۔