اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی نے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
دوسری طرف لبنانی سیکیورٹی ذرائع نے عالمی میڈیا سے کی گئی گفتگو میں کہا کہ حزب اللّٰہ رہنما ہاشم صفی الدین اسرائیلی حملے کے بعد سے رابطے میں نہیں ہیں۔
لبنانی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیروت کے جنوب میں جاری مسلسل اسرائیلی حملوں کےسبب ریسکیو ورکرز، اس اسرائیلی حملے کا نشانہ بننےوالے مقام تک نہیں پہنچ پا رہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حزب اللّٰہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی اس حملے میں شہادت کی اطلاعات ہیں۔
لبنانی سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ ہاشم صفی الدین، اسرائیلی حملے کے بعد سے رابطے میں نہیں ہیں۔
دوسری طرف برطانوی میڈیا اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ حسن نصراللّٰہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین شہید ہوچکے ہیں۔