کراچی میں عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خطاب سننے ہزاروں مرد و خواتین گورنر ہاؤس پہنچ گئے۔
پولو گراؤنڈ میں بھی بڑی اسکرینز نصب کی گئی ہیں۔ اس وقت ذاکر نائیک کے صاحبزادے شیخ فارق نائیک کا گورنر ہاؤس میں خطاب جاری ہے۔
شیخ فارق نائیک نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ میں پاکستان کی سرزمین پر ہوں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کروڑوں انسانوں کو دین اسلام کاپیغام پہنچایا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرنا ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے نوجوان اپنا کردار ادا کریں گے۔