حافظ آباد میں پی ٹی آئی کے 60 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، 5 کارکن گرفتار ہیں، ملزمان پر احتجاج اور حکومت کے خلاف اکسانے کا الزام ہے۔
ادھر تحریک انصاف سندھ کے ترجمان نے کہا کہ سندھ بھر میں پولیس نے 20 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔ کارکنوں کو ہراساں کرنے کے لئے بلا جواز چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے مطابق ان کے 3 اہلکاروں کو حسن ابدال پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔ ایک فائر وہیکل بھی تحویل میں ہے۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی ترجمان کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ کوئٹہ پٹیل باغ میں تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹریٹ کو سیل کردیا گیا۔