مشہور امریکی یوٹیوبر ایلکس کوپر کو امریکی صدارتی انتخابات کی امیدوار کملا ہیرس کا انٹرویو کرنا مہنگا پڑگیا۔
امریکی یوٹیوبر ایلکس کوپر جو”کال ہر ڈیڈی” کے نام سے اپنے چینل پر پوڈ کاسٹ کرتی ہیں اور اکثر کامیڈی ویڈیوز بھی بناتی ہیں، اپنے پروگرام میں کملا ہیرس کو بلانے پر مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
انہوں نے اپنے چینل پر جیسے ہی کملا ہیرس کا انٹرویو نشر کیا تو اس پر مداح غصے میں آگئے اور انہوں نے ناراضی کا اظہار بھی کیا۔
ان کے پوڈکاسٹ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اتوار کی صبح ایک مختصر ٹیزر ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں ایلکس کوپر ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کے ساتھ انٹرویو کرتی نظر آئیں۔
جس کے بعد ہی مداحوں کی جانب سے پوسٹ پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور انہوں نے شو کو سیاسی ہونے پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا۔
انسٹاگرام پوسٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ "یہ میری پسندیدہ پوڈکاسٹ میں سے ایک تھی اور اب میں دوبارہ کبھی نہیں سنوں گی، ناقابل یقین۔”
اس پر ایک اور مداح نے کمنٹس میں لکھا کہ ’’تمھیں یہ شو کیوں اتنا سیاسی بنانا پڑا؟ آپ کی پوڈ کاسٹ سننا روزانہ کی سیاست سے ایک اچھا فرار تھا۔”
خیال رہے کہ کملا ہیرس نے "کال ہر ڈیڈی” میں اپنے ابتدائی کیریئر کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ وہ کیسے ایک پراسیکیوٹر بنیں جو گھریلو تشدد کرنے والوں کا سامنا کرنے کے لیے متاثر ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ "ہمیں اس کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہے۔ بچوں کے جنسی استحصال کے بارے میں باتیں کرنے سے زیادہ لوگ ہیں جو اس بارے میں جانتے ہیں۔”
پوڈ کاسٹ میں کملا ہیرس نے اپنے مخالف اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھی تنقید کی۔