لبنان میں موجود پاکستانیوں کے انخلا کیلئےخصوصی پرواز کی اجازت دے دی گئی۔
سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے ذرائع کے مطابق ڈی جی سی اے اے نے پرواز کی اجازت دے دی ہے، غیرملکی ایئر لائن کو ایک خصوصی پرواز کی اجازت دی گئی ہے۔
ایئر بس 320 طیارے سے 180پاکستانیوں کو لبنان سے پاکستان پہنچایا جائے گا۔ آئندہ 48 گھنٹے کے دوران غیر ملکی ایئر لائن پاکستانیوں کو لبنان سے لائے گی۔
ذرائع کے مطابق لبنان میں پاکستانی سفیر کو پرواز کی اجازت سے متعلق ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آگاہ کر دیا۔