حیدرآباد کی لیاقت یونیورسٹی اسپتال کے ڈائریکٹر کی ریکارڈ نکال کر لے جانے کی وڈیو وائرل ہوگئی۔
وڈیو میں عبدالستار جتوئی کو بجٹ آفس سے ریکارڈ لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
نیب لیاقت یونیورسٹی اسپتال میں 3 ارب روپے کی کرپشن کے الزام کی تحقیقات کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 2 اکتوبر کو عبدالستار کی تعیناتی کا نوٹیفکشن معطل کیا تھا۔