8 اکتوبر 2005، پاکستان میں تباہ کن زلزلے کا 19 واں سال پاکستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کو 19برس ہوگئے۔ 8 اکتوبر 2005 کو 7اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے سے آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویژن سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔