لالہ موسیٰ کے معروف سکن ڈاکٹر جاوید شیخ کا اپنے بھائی اور بھانجے پر بدترین تشدد کا معاملہ
ترجمان گجرات پولیس کا کہنا ہے ویڈیو کا ملاحظہ کرنے پر پا یا گیا کہ واقعہ 2ماہ قبل کا ہےمتاثرین کی طرف سے قبل ازیں واقعہ سے متعلق تھانہ میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔
ترجمان گجرات پولیس کا مزید کہنا ہے ویڈیو میں تشدد کاواقعہ 24جولائی کوتھانہ سول لائنز کی حدود میں پیش آیاویڈیو میں موجود متاثرین کی شناخت کرکے ان سے رابطہ قائم کیا گیا متاثرہ اجمل نے واقعہ سے متعلق تھانہ سول لائنز میں اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دی۔
ترجمان گجرات پولیس کا کہنا ہےدرخواست موصول ہوتے ہی ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 996زیر دفعہ 342/506ii/148/149ت پ درج کر لیا گیاواقعہ میں ملوث مرکزی ملزم محمد شکیل کو گرفتار کرلیا گیا مزید تفتیش مقدمہ جاری ہے