بلوچستان کے علاقے دکی میں مقامی کوئلہ کانوں پر مسلح افراد کے حملے میں 13 کان کن جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق راکٹ حملے میں 7 کان کن زخمی بھی ہوئے ہیں، کان مالک حاجی خیر اللّٰہ کا بتانا ہے کہ حملہ آوروں نے کوئلہ کانوں کی مشینری کو بھی جلا دیا ہے۔
زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال لورالائی منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مسلح افراد نے کوئلے کی کان پر دستی بموں اور راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔
میڈیکل افسر کے مطابق جاں بحق 18 افراد میں سے 6 کی شناخت کرلی گئی ہے۔
2 کان کنوں کا تعلق قلعہ سیف اللّٰہ، 2 کا تعلق پشین سے ہے جبکہ ایک کان کن کا تعلق کچلاک اور ایک کا افغانستان سے ہے۔