گجرات پریس کلب کے وفد نے صدر سید نوید شاہ کی قیادت میں پاکستان پاٹری مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر عدنان اقبال مکی ، وائس چیئرمین مہر آصف کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پھول پیش کئے
وفد میں جنرل سیکرٹری داؤد شفیع ، سابق صدر گجرات پریس کلب عبدالستارمرزا ، ملک شفقت اعوان اور عبدالسلام مرزا شامل تھے
صدر گجرات پریس کلب سید نوید شاہ، جنرل سیکرٹری داؤد شفیع نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاٹری ، سرامکس انڈسٹری گجرات کی پہچان ہے اس قدیمی صنعت کو ہر دور حکومت میںنظر انداز کیاجاتا رہا ہے لیکن گجرات میں اس صنعت سے وابستہ شخصیات نے ہمیشہ اسکی بہتری کیلئے اپنے تہی اقدامات کےے جسکی وجہ سے یہ صنعت آج بھی قائم دائم ہے
انہوں نے کہا کہ اُمید کرتے ہیں نو منتخب صدر عدنان اقبال مکی کی قیادت میں پاکستان پاٹری ایسوسی ایشن نئی روایات قائم کریگی اس حوالے سے گجرات پریس کلب ہر موقع پر انکا بھر پور ساتھ نبھائے گا جلد ہی گجرات چیمبر ، گجرات بار ، پاٹری ایسوسی ایشن ، پی ایم اے سمیت بڑی تنظیموں کے صدور کو ایک پیج پر لانے کیلئے میٹنگ ترتیب دے کر گجرات پریس کلب میزبانی کریگا تاکہ ضلع کی بہتری کیلئے توانا آواز بنا جاسک
ےسابق صدر عبدالستارمرزا ، ملک شفقت اعوان نے کہا کہ عدنان اقبال مکی، گجرات چیمبر کی طرح پاکستان پاٹری ایسوسی ایشن کی مضبوطی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے اور اسکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے اس میں گجرات کے قلمکار انکا بھر پور ساتھ دینگے تاکہ گجرات کی صنعت مزید ترقی کرسکے انہوں نے کہا کہ تمام تنظیموں کی مشترکہ میٹنگ کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے