مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج کی کال پر لیگی درباری وزرا کی چیخیں پھر شروع ہوگئیں۔خواجہ آصف اور احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے، جعلی حکومت کی پی ٹی آئی احتجاج سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جعلی مقدمات کے خاتمے اور رہائی تک احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا، جعلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے الٹا ان کے گلے پڑیں گے۔ا نہوںنے کہاکہ خواجہ آصف ایک خاتون سے ہارے اور فارم 47 پر وزیر بنے ہیں، خود ساختہ ارسطو احسن اقبال سی پیک پر سیاسی بیان بازی کر رہے ہیں، جعلی حکومت کے دور میں ملک کی معیشت کا پہیہ جام ہو چکا ہے، فسطائیت کے ہوتے ہوئے ملکی ترقی ناممکن ہے۔صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس پر جعلی حکومت اپنی سیاسی دکان چمکانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، معاشی و سیاسی مسائل کی جڑ جعلی حکومت ہے۔