پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے۔
آج کھیل کا آغاز ہونے کے کچھ ہی دیر بعد پاکستان کی چھٹی وکٹ 264 رنز پر گر گئی جب محمد رضوان 41 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
گزشتہ روز قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے تھے، آج محمد رضوان نے 37 اور سلمان علی آغا نے 5 رنز کے ساتھ دوسرے دن کھیل کا آغاز کیا تھا۔
پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان پلیئنگ الیون
صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود، کامران غلام، سعود شکیل اور محمد رضوان ٹیم میں شامل ہیں۔
ان کے علاوہ سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
انگلینڈ پلیئنگ الیون
انگلینڈ کی ٹیم میں زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس، جیمی اسمتھ، برائیڈن کارس، میٹ پوٹس، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔