بھارتی پروازوں کو آن لائن بم کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی وزیرِ ہوا بازی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی عمر 18 سال سے کم ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس ماہ بھارتی ایئر لائنز کی اندرون و بیرون ملک پروازوں کو سوشل میڈیا پر جعلی بم دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ 12 بھارتی مسافر طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی جس کے باعث مختلف بھارتی ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہو گیا تھا۔