پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف سے بھارتی صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ملاقات میں شریک تھیں۔
بھارتی صحافی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی کوریج کے سلسلے میں پاکستان آئے ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی صحافی برکھا دت نے بھی لاہور میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی تھی۔