سکھر کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جے یو آئی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
عدالت میں جے یو آئی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔
وکیل اطہر عباس سولنگی نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے وکلاء کیس چلانے کے بجائے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ 10 سال سے عدالت کے چکر کاٹ رہے ہیں، ملزمان کے وکلاء مزید غیرضروری گواہوں کے نام شامل کرکے کیس کو الجھا رہے ہیں۔
عدالت نے ملزمان کے وکلاء کی جانب سے دائر 2 درخواستوں پر دلائل سننے کے بعد سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔