پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی گجرات میں اپنے دیرینہ دوست چودھری ظہور احمد ساہی مرحوم کی رسم قل میں شرکت کیلئے ان کی رہائش گاہ پر گئے
جہاں انہوں نے ان کے بیٹے چودھری سیف اللہ ساہی سے چودھری ظہور احمد ساہی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی
چودھری ظہور احمد ساہی مرحوم اپنے علاقے کی ہر دلعزیز سماجی شخصیت تھے، ان کی رسم قل میں خواتین سمیت ہزاروں کی تعداد میں اہل علاقہ شریک تھے
محترمہ ثمیرہ الٰہی اور چودھری راسخ الٰہی بھی ان کے ہمراہ تھے
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ چودھری ظہور ساہی مرحوم انتہائی ملنسار شخصیت تھے، ان کا حسن سلوک ہی ان کی پہچان تھی، اور ان کے خاندان سے ہماری پچاس سال سے زیادہ رفاقت ہے، ہم اور ہمارا خاندان اس غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں،
ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا وہ کبھی پورا نہیں ہو سکے گا، ان کی یادیں ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ چودھری ظہور ساہی مرحوم کو جنت میں اعلیٰ درجات عطا فرمائے اور آپ سب خاندان والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے
چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ ہم اپنے تمام مخلص ساتھیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ آنے والے وقت میں بھی ہمیشہ ان کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ان سے سیاسی مشاورت کا عمل جاری رہے گا، گجرات کے لوگ وفا کرنے میں کبھی کسی سے پیچھے نہیں رہتےانہوں نے ہمیشہ ہمیں عزت دے کر ہمارا مان بڑھایا ہے
چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ گجرات کے لوگوں نے جس جرات اور بہادری سے مخالفین کی فسطائیت کا مقابلہ کیا اور ہمارے ساتھ کھڑے رہے اس پر میں ان کا دلی طور پر شکرگزار ہوں اور امید ہے کہ آئندہ بھی یہ تعلق ہمیشہ قائم رہے گا