ایوان سے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد صدر مملکت آج صبح آئینی ترمیم پر دستخط کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم پر دستخط تقریب میں کیے جائیں گے۔
آئینی ترمیم پر دستخط کی تقریب میں پارلیمنٹرینز بھی شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔