سب تک نیوز: وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہاہے کہ موجودہ مالی سال کہ پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی کی برآمدی ترسیلات میں 33.54 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہاجولائی تا ستمبر آئی ٹی برآمدات 876 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی برآمدات 656 ملین ڈالرز تھیں ،ستمبر 2024 میں آئی ٹی کی برآمدی ترسیلات میں 292 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے، آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال ستمبر کے مہینے کے مقابلے میں 41.7 فی صد اضافہ ہوا ہے، گزشتہ مالی سال ستمبر میں آئی ٹی برآمدات 206 ملین ڈالرز تھیں ۔
انہوں نے کہاآئی ٹی برآمدات میں اضافہ کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہیں ،حکومت کے کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے اقدامات کی بدولت ہماری آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، وزیراعظم پاکستان کی ہدایت اور ایس آئی ایف سی کی بھر پور معاونت سے وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ، آئی ٹی انڈسٹری آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لیے کوشاں ہیں ۔