واپڈا نارتھ کے جی ایم شفیق بیٹنی کا کہنا ہے کہ رواں سال چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے کا افتتاح کر دیا جائے گا، جو غزائی قلت کو پورا کرے گا۔
خیبر پختون خوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی اور واپڈا نارتھ کے جی ایم شفیق بیٹنی کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران جنرل منیجر واپڈا نارتھ نے صوبائی گورنر کو چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر گورنر کے پی نے کہا کہ وفاق کی جانب سے رائٹ بینک کینال منصوبے کے لیے فنڈز مختص کرنا قابلِ تحسین ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ منصوبہ جنوبی اضلاع بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان کا دیرینہ مطالبہ تھا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ رواں سال چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے کا افتتاح کر دیا جائے گا۔
گورنر کے پی نے یہ بھی کہا کہ منصوبہ خیبر پختون خوا اور ملک کی غذائی ضرورت پوری کرے گا۔