کراچی کے علاقے کالا پل پر احتجاج کرنے والے وکلاء نے شارع فیصل بند کردی۔
وکلاء کا کالا پل اور ایف ٹی سی فلائی اوور پر احتجاج جاری ہے، جس کے باعث سڑک ٹریفک کےلیے بند کردی گئی ہے۔
احتجاج کے دوران ٹائر نذر آتش کیے گئے ہیں اور شارع فیصل کے دو نوں ٹریکس ہر طرح کی ٹریفک کےلیے بند ہیں۔