پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے، پہلی اننگ میں انگلینڈ کی ٹیم کے 267 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کی بیٹنگ آج بھی جاری ہے۔
گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے 3 وکٹوں پر 73 رنز بنالیے تھے جبکہ پاکستان کی جانب سے تمام 10 وکٹیں اسپنرز نے لی تھیں۔ ساجد خان نے انگلینڈ کے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نعمان علی نے 3 اور زاہد محمود نے ایک وکٹ لی تھی۔
انگلش بیٹر جیمی اسمتھ نے 89، بین ڈکٹ 52 اور گس ایٹکنسن نے 39 رنز بنائے تھے۔
سیریز کے آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان پلیئنگ الیون
تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، کپتان شان مسعود، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
انگلینڈ پلیئنگ الیون
انگلش ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ کےلیے 2 تبدیلیاں کی ہیں جس کے بعد پلیئنگ الیون میں زیک کراؤلی، بین ڈکٹ، اولی پاپ، جو روٹ، ہیری بروک، کپتان بین اسٹوکس، جمی اسمتھ، گس ایٹکنسن، ریحان احمد، جیک لیچ اور شعیب بشیر ٹیم کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ ملتان میں سیریز کا کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ انگلینڈ کے نام رہا تھا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ پاکستان نے جیتا تھا۔