اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاقی پولیس سے ریٹائرہونے والے سب انسپکٹر ریاض میکن کے اعزاز میںالوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا،تقریب میں ایس پی ڈولفن محمد محفوظ کیانی مہمان خصوصی تھے ایس پی ڈولفن نے ریٹائرڈ سب انسپکٹر ریاض میکن کی محکمہ پولیس کے لئے کی گئی خدمات کو سراہا اور کہا کہ دوران سروس ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ کچھ ایسے کارنامے انجام دئیے جائیں، جس سے آپ کا نام روشن ہو اور آپ کے کردار کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ سروس کے دوران زیادہ سے زیادہ عوامی خدمت کرکے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ آفیسر نے اپنا زندگی کا قیمتی حصہ محکمہ پولیس میں گزار کر عوام کی خدمت کی اس کے بدلے محکمہ پولیس نے بھی آپ کو عزت،وقار اور ایک مقام دیا آخر میں مہمان خصوصی نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس آفیسر کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی پولیس شیلڈ پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔