وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اُمید ہے اب سازشیں سر نہیں اٹھا سکیں گی۔
ایک بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم سے اُمید ہے اب پاکستان کو دوبارہ چور راستوں سے نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی انتھک محنت سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر یقین رکھا، ن لیگ نے لوڈشیڈنگ ختم کر کے توانائی بحران پر قابو پایا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار اد اکیا، پاکستان بحرانی کیفیت سے نکل آیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، عام آدمی کی ضروریات کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز خیال کر رہی ہیں۔