گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ لوگ ٹیکس اس لیے نہیں دیتے کہ آپ ان کی کمائی سے اسلام آباد پر چڑھائی کریں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی میں امن و امان کی صورتحال پر بھرپور توجہ دینی ہوگی، خیبرپختونخوا کے تاجر اور عوام نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت نے ریسکیو کی گاڑیاں سیاسی مقصد کے لیے استعمال کیں، ریسکیو کی گاڑیاں استعمال کرنے پر جے آئی ٹی بننی چاہیے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حیات آباد کارخانے میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔ پاراچنار، ڈی آئی خان اور بنوں سمیت مختلف علاقوں میں سیکیورٹی اہلکار قربانیاں دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اس سے قبل بھی خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرچکے ہیں۔