وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 دن میں 2 بینک ڈکیتی کی وارداتیں ہوئی ہیں، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں بینک ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے راہ گیر جاں بحق اور گارڈ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
سیکٹر جی 14 میں ڈاکو کلاشنکوف لے کر بینک میں داخل ہوا، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جی 14 میں مسلح ملزمان نے بینک کے سیکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کی، جس سے سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا۔
دو مسلح ملزمان بینک سے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے، فوٹیج میں بینک کے باہر ڈاکو اسلحہ کے ساتھ نظر آرہا ہے۔