پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ سارے ادارے پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈر شپ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور امن و امان کی صورتِ حال لمحۂ فکریہ ہے، بلوچستان میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ بھی سب کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتِ حال کی طرف کوئی توجہ نہیں، موجودہ حکومت بیساکھیوں کے سہارے کھڑی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بیساکھیوں کے سہارے کھڑی حکومت چل تو سکتی ہے، دوڑ نہیں سکتی۔
شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم ڈنڈے کے زور پر کی گئی ہے۔