قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، وہ جلد رہا ہوں گے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کو کھانا اچھا نہیں دیا جارہا اس سے ان کو الٹیاں ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی میرٹ پر ضمانت ہوئی، خواتین کو گرفتار کیا گیا، چوہدری امتیاز کی بیٹی کو گھسیٹا گیا۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور خورشید شاہ خصوصی کمیٹی چیئرمین ارکان کی حفاظت کریں۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ ایک بدبو دار ترمیم کی بو گئی نہیں، دوسری ہونے کی مذمت کرتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج چالان کی نقول تقسیم کی گئی ہیں، میرے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، آج یہاں آگیا، 4 شہروں میں آج تاریخ تھی یہ سب جعلی کیس ہیں۔