سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں آپریشن کے دوران 8 خوارج کو جہنم واصل کردیا جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطاق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر عاطف خلیل دو جوانوں سمیت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا، جس کے دوران 8 خوارج جہنم واصل اور 7 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر عاطف خلیل 2 جوانوں سمیت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، شہید جوانوں میں نائیک آزاد اللّٰہ اور لانس نائیک غضنفر عباس شامل ہیں۔
شہید میجر عاطف خلیل کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے سدھنوتی سے تھا۔ شہید نائیک آزاد اللّٰہ کرک اور لانس نائیک غضنفر عباس شہید لیہ کے رہائشی تھے۔
علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے خوارج کے خاتمہ کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مستحکم کرتی ہیں۔