پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم قانونی جنگ بھی لڑیں گے اور عوامی اسمبلی بھی لگائیں گے۔
سب تک نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر سیاسی مخالفت کی بنیاد پر کیسز بنائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے، ہم قانونی جنگ بھی لڑیں گے اور عوامی اسمبلی بھی لگائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام میں اور بین الاقومی سطح پر ساکھ ختم ہوچکی ہے، یہ حکومت زیادہ دیر تک چل نہیں سکے گی۔