بھارت میں فلم کی کہانی سے متاثر دوست کو قتل کر کے لاش دفنا کر پلستر سے چُھپانے کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے۔
بھارتی پولیس کے مطابق فوج کی میڈیکل کور میں کام کرنے والے ملزم اجے وانکھیڑے نے اپنی خاتون دوست کو قتل کر کے لاش زمین میں دفن کردی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے ثبوت مٹانے کے لیے لاش کو دفنا کر اوپر سے سیمنٹ سے پلستر کردیا تھا۔
بھارتی پولیس کے مطابق مقتولہ جیوتسنا 28 اگست کو اپنے گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی اور 55 دن بعد اسے قتل کردیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، قتل کا یہ منصوبہ بھارتی فلم Drishyam کی کہانی سے مماثلت رکھتا ہے۔