لارڈ واجد خان نے گرلز ہائیر سیکنڈری سکول موجیانوالہ کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے سکول میں پودا بھی لگایا
لارڈ واجد خان کا کہنا تھا آج انتہائی خوشی ہوئی کہ جس طرح میرا استقبال کیا گیا تعلیمی اداروں میں وزٹ کرنا مجھے بہت اچھا لگتا ہے کیونکہ میں بھی UK میں ایجوکیشن کیساتھ وابستہ رہا ہوں جس طرح موجیانوالہ کے اوورسیزپاکستانی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اس کی بھی مثال نہیں ملتی
لارڈ واجد خان نے سکول کے دورہ کے دوران پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری موجیانوالہ میں ٹیچرز کی آسامیاں پوری کی جائیں اور SNE کی جلد از جلد منظوری دی جائے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کر کے نشاندہی بھی کریں گے
اس موقع پر چوہدری ساجد حسین نے لارڈ واجد خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ لارڈ واجد خان صاحب گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری میں ٹیچرز کی خالی آسامیوں اور دیگر ضروریات کیلئے اپنی بھرپور کوشش کریں گے
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین، سی او ایجوکیشن منڈی بہاؤالدین ڈی او منڈی بہاؤالدین چیلیانوالہ سکول کے ہیڈ ماسٹر سر احسان، چوہدری محمد اسلم، حاجی ریاض احمد ،تصور عباس گوندل، صدر گجرات پریس کلب سید نوید شاہ ،شیخ ساجد حسین ایڈوائزر لارڈ واجد خان، چوہدری عامر سردار، چوہدری علی حسن ، چوہدری محمد انور، چوہدری ثاقب علی، حاجی ضیغم عباس،ابرار حسین، چوہدری محمد اکرم،سید ابدال شاہ ،موجیانوالہ گرلز ہائیر سیکنڈری کی تمام اساتذہ بچیاں بھی موجود تھیں