سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد—فائل فوٹو سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے بڑے بھائی اسرار العباد کراچی میں انتقال کر گئے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ اسرار العباد طویل عرصے سے بیمار تھے۔ واضح رہے کہ اسرار العباد رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔