پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے آج کے پہلے کاروباری سیشن کی اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس پہلے سیشن میں 619 پوائنٹس کے اضافے سے 93 ہزار 140 پوائنٹس پر بند ہوا۔
انڈیکس پہلے سیشن میں تاریخ کی بلند ترین سطح 93 ہزار 141 پر بھی پہنچا۔
پہلے سیشن میں 37 کروڑ شیئرز کے سودے 12.73 ارب روپے میں طے ہوئے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 93 ہزار 140 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک: ڈالر 277 روپے 80 پیسے کا ہو گیا
ادھر انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 15 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبارکے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 95 پیسے کا تھا۔