گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیے میں ایک ہی کافی ہوں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں 12 کالجز بند ہو گئے ہیں، پی ٹی آئی کا صرف جلسوں اور دھرنوں پر فوکس ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وائس چانسلر کی تعیناتی کے اختیارات واپسی کے علاوہ بھی عشق کے امتحان ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قل بھی گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت پر تنقید کر چکے ہیں۔