سابق وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ نجکاری میں جب تباہ حال ادارے میں سرمایہ کار آتے ہیں تو وہ شرائط رکھتے ہیں۔
سب تک نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کے دوران فواد حسن فواد نے کہا کہ ایک ہی بڈر تھا، جس کا ایئرلائن کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔
انہوں نے استفسار کیا کہ جب ایک ہی بڈر تھا تو پھر بڈنگ کی کیا ضرورت تھی؟ میرے دور میں اسٹیل مل کی بڈنگ میں ایک ہی بڈر تھا، میں کابینہ لے گیا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نجکاری میں جب تباہ حال ادارے میں سرمایہ کار آتے ہیں تو وہ شرائط رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بڈر کا ایئرلائن کا تجربہ نہیں تھا، اس کی منظوری کابینہ نے دی، اس عمل سے نجکاری کے سارے عمل کو نقصان پہنچا ہے۔