اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) کے سربراہ علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے غیر شرعی ہونے کی وضاحت کردی۔
سب تک نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ وی پی این کا استعمال اکثر غیر اخلاقی امور میں ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر وی پی این کو رجسٹر کردیتے ہیں اور مثبت تنقید کرتے ہیں تو کوئی قباحت نہیں۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے مزید کہا کہ رجسٹرڈ یا غیر رجسٹرڈ وی پی این سے غیرمہذب مواد اور غلط پروپیگنڈا کیا جائے تو غیرشرعی ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاؤڈاسپیکر اگر متعلقہ ایکٹ کےخلاف استعمال ہوگا تو اس پر پرچہ بھی ہوگا اورسزا بھی ہوگی۔