پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے تحریک انصاف کی قیادت کو احتجاج کے حوالے سے مشورہ دے دیا۔
ایک بیان میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ احتجاج سے کسی کی رہائی نہیں ہوسکتی، اگر ایسا ہوتا تو آج ملک کی جیلیں خالی ہوچکی ہوتیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں، مشورہ ہے کہ وہ آئین اور قانون کی حد میں رہ کر احتجاج کریں تو اچھا ہے۔
دوسری طرف پی پی پی ترجمان شازیہ مری نے کہا کہ ایک بار پھر ملک میں انتشار پھیلانے کی کال دی گئی ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔