چین کے صوبے ہنان میں ڈرائیور نے گاڑی پرائمری اسکول کے باہر طلبہ اور راہ گیروں پر چڑھا دی۔
چینی میڈیا کے مطابق واقعے میں کئی طلبہ اور راہگیر زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور کو اسکول کے باہر موجود سیکیورٹی گارڈ اور طلبہ کے والدین نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے، واقعے سے متعلق تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد جائے وقوع پر افرا تفری مچ گئی، بچوں کو خوف سے چیختے ہوئے دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چین میں تیز رفتار گاڑی نے لوگوں کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد ہلاک جبکہ 43 شدید زخمی ہوئے تھے۔