ابو ظبی میں پاکستانی سفارتخانے نے ویزا پابندیوں سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کردی۔
ابوظبی سے پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق رپورٹس میں کیے گئے دعوے حقائق کے برعکس ہیں۔
پاکستانی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات ہیں جنہیں مزید مضبوط بنانے کیلئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای )حکام کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔
سفارتخانہ پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق دونوں حکومتیں تعمیری بات چیت کے ذریعے باہمی تشویش کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔