پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں بشریٰ بی بی سے ملاقات کی جس میں پارٹی کے اندرونی اختلافات پر گفتگو کی گئی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پارٹی کے اندرونی اختلافات اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی، بشریٰ بی بی نے کہا ’آپس میں اختلافات سے نقصان پارٹی کا ہو رہا ہے۔‘
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے اسد قیصر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ صوابی سے قافلے کو علی امین گنڈاپور کے ساتھ لیڈ کریں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے کہا ’علی امین گنڈاپور، اسد قیصر اور عاطف خان قافلوں کو لیڈ کریں گے، ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔‘