لاہور اور ملتان میں اسموگ کی شدت میں کمی کے بعد دونوں ڈویژن میں آج سے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔
محکمہ ماحولیات کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے آج (20 نومبر 2024) سے کھلیں گے، فزیکل کلاسز کے ساتھ تدریسی عمل بحال ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول کھلنے کا وقت صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں ہوگا، طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اسکولوں میں بیرونی کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے کلاس وائز اسکول کی چھٹی کا وقت رکھا گیا ہے۔